Coronavirus and renting rights

Skip listen and sharing tools

کوروناوائرس (COVID-19) اور آپ کے حقوق

حقائق کا صفحہ

نومبر 2020

نئے قوانین کوروناوائرس (COVID-19) کے باعث کرایہ ادا نہ کر سکنے کے باعث اخراج کا سامنا کرنے والے کرایہ داروں کی مدد کریں گے.

29 مارچ 2020 سے اکثر پراپرٹیز کے ہر کرایہ دار یا ذیلی کرایہ دار پر ان قوانین کا اطلاق ہو گا. اگر آپ کو اس تاریخ کے بعد مکان خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا تھا، تو اس کا اطلاق نہیں ہو گا.

محدود وجوہات کی بناء پر مالک مکان آپ کے اخراج کے لئے وکٹورین شہری و انتظامی خصوصی عدالت (VCAT) میں درخواست دے سکتے ہیں، جن میں آپ کا پراپرٹی کو نقصان پہنچانا یا اسے مجرمانہ مقاصد سے استعمال کرنا، مالی مشکلات کے بغیر کرایہ ادا کرنے کے قابل ہوتے ہوئے کرایہ ادا نہ کرنا یا مالک مکان کی گھر میں دوبارہ رہائش اختیار کرنے کی خواہش شامل ہیں.

1. اگر میں اپنا کرایہ ادا نہیں کر سکتا تو مجھے کیا کرنا ہو گا؟

اپنے مالک مکان سے گفت و شنید کے لئے معلومات تیار کریں.

آپ کو درج ذیل جاننے کی ضرورت ہے:

  • آپ کو ملازمت اور سرکاری معاونت سے کتنی آمدن حاصل ہو گی اور وہ آمدن کتنا عرصہ چلے گی
  • آیا آپ حکومت کے کرائے میں مدد کے وظیفے ے اہل ہیں
  • آپ کے پاس کتنی بچت موجود ہے
  • آپ کے اہم اخراجات - مثلاً خوراک، لباس، طبی ضروریات، بل یا گاڑی کے اخراجات.

واضح طور پر بتائیں کہ آپ کتنا کرایہ ادا کرنے کے متحمل ہو سکتے ہیں. اپنی آمدن کا 30 فیصد سے زائد حصہ کرائے میں دینا بہت زیادہ ہے.

جب آپ تیار ہوں تو اپنے مالک مکان یا پراپرٹی منیجر سے رابطہ کر کے کرائے میں کمی کی درخواست کریں.

کرائے میں کمی کے خطوط کی مثالوں کے لئے ٹیننٹس وکٹوریا پر جائیں.

اپنی صورت حال پر مبنی خط تیار کرنے کے لئے جسٹس کنیکٹ کے ڈیئر لینڈ لارڈ ٹول پر جائیں.

2. میں کرائے میں کمی پر گفت و شنید کیسے کر سکتا ہوں؟

مالک مکان کو اپنے درخواست سمجھانے کے لۓ ثبوت فراہم کریں - مثلاً ملازمت کے خاتمے کا خط یا سنٹرلنک ادائیگیوں کی درخواستیں.

اپنے مالک مکان کے حالات کو بھی زیر غور لائیں. مالک مکان کے مجوزہ کرائے پر متفق ہو جائیں یا کوئی منطقی پیش کش کریں.

معاہدہ صرف کرائے کے متعلق ہے، آپ کو اپنے کرائے کے معاہدے کے بقیہ تمام حقوق ابھی تک حاصل ہیں.

معاہدے میں درج ذیل شامل ہونے چاہئیں:

  • کرایہ داروں کے نام
  • مالکان مکان کے نام
  • پراپرٹی کا پتہ
  • کرائے کی عام رقم
  • کرائے کی نئی متفقہ رقم
  • معاہدے کی میعاد ختم ہونے کی تاریخ.

اگر آپ کے پاس معاہدوں کا نمونہ موجود نہیں تو آپ ہمارا Temporary rent reduction کرائے میں عارضی کمی کا معاہدہ (ورڈ، 28KB) استعمال کر سکتے ہیں.

معاہدہ ہو جانے کے بعد اسے ہمارے پاس رجسٹر کروائیں.

3. اگر ہم اتفاق نہ کر سکیں تو؟

اگر آپ متفق نہ ہو سکیں تو ہمیں پیر تا جمعہ صبح 9 تا شام 5 بجے 81 81 55 1300 پر کال کریں (عام تعطیلات کے علاوہ). اگر آپ انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتے ہوں تو قومی ترجمہ و ترجمانی کی سروس سے 450 131 پر رابطہ کریں. ان سے کنزیومر افیئرز وکٹوریا سے بات کروانے کو کہیں.

ہم آپ اور مالک مکان کے ساتھ کام کرتے ہوئے معاہدے پر اتفاق کروانے میں مدد کریں گے. ہم آپ کی فراہم کردہ معلومات استعمال کرتے ہوئے ایسا نتیجہ تلاش کریں گے جو سب کے لئے منصفانہ ہو.