Avoiding scams

Skip listen and sharing tools

دھوکہ دہی سے مراد ایک ایسی چال ہے جو بے اصول لوگ آپ کی رقم اور ذاتی معلومات چوری کرنے کے لئے چلتے ہيں۔

دھوکے باز افراد لوگوں سے بذریعہ فون، ای میل، ٹیکسٹ میسجز اور ڈاک رابطہ کرتے ہيں۔ تین بہت عام اقسام کی دھوکہ بازیوں کی شناخت کرنے اور ان سے بچنے میں مندرجہ ذیل معلومات آپ کی مدد کرتی ہیں۔

لاٹری کی دھوکہ دہی

دھوکے باز افراد آپ کو ایک ایسا خط، ای میل، ٹیکسٹ میسج یا سوشل میڈیا پوسٹ بھیجتے ہیں جو دیکھنے میں اصلی لگتا ہے اور جس میں آپ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ آپ نے ایک انعام جیتا ہے۔ انعام میں رقم، سیروسیاحت، اسمارٹ فون یا شاپنگ واؤچر ہوسکتا ہے۔ وہ کہتے ہيں کہ انعام حاصل کرنے کے لئے پہلے آپ کو ٹیکس یا فیس ادا کرنی ہوگي یا پھر انہيں اپنے بینک کی تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔

اس قسم کی دھوکہ دہی کی کچھ انتباہی علامتوں میں یہ شامل ہے:

  • انعام ایسی لاٹری یا مقابلے میں جیتا گیا ہے جس میں آپ نے حصہ نہیں لیا تھا
  • آپ سے کہا گیا ہے کہ آپ ایک نمبر پر کال کریں یا اپنی ذاتی معلومات بذریعہ ای میل بھیجیں
  • انعام حاصل کرنے کے لئے آپ کو ایک فیس ادا کرنی ہوگی یا اپنی بینک کی تفصیلات بھیجنی ہوں گی
  • رابطے کی تفصیلات کے لئے ایک پوسٹ آفس (PO) باکس نمبر، ای میل ایڈریس یا فون نمبر دیا جاتا ہے (مکمل پتہ فراہم نہیں کیا جاتا)۔

رقم کی واپسی کی دھوکہ دہی

دھوکے باز افراد دعوی کرتے ہیں کہ ان کا تعلق حکومت، کسی بینک یا دیگر جانے پہچانے ادارے سے ہے اور بتاتے ہيں کہ ان کے پاس آپ کی رقم ہے – لیکن رقم 'واپس' لینے کے لئے آپ کو پہلے ایڈمنسٹریشن یا اس سے ملتی جلتی رقم ادا کرنی ہے۔ کچھ دھوکے باز افراد یہ بھی کہتے ہیں کہ آپ کو پنشن یا الاؤنس کم ادا کیا گیا تھا، یا آپ نے زائد یوٹیلٹی بل ادا کردیئے تھے جس وجہ سے آپ کو رقم واپس ملے گی۔

ایک مستند بینک، کاروبار یا حکومتی ادارہ آپ سے رابطہ کرکے کبھی یہ نہيں کہے گا کہ ان کے ذمے آپ کی رقم ہے لیکن رقم واپس حاصل کرنے کے لئے آپ کو ادائیگی کرنی ہے۔

رومانوی دھوکہ دہی

دھوکے باز افراد مستند ڈیٹنگ ویب سائٹس پر لوگوں کو ہدف بناتے ہيں۔ دلچسپی قائم ہوجانےکے بعد وہ تمام رابطے ذاتی ای میل، فون کالز یا انسٹنٹ میسجنگ کے ذریعے کرتے ہیں۔ وقت کے ساتھ ساتھ، دھوکے باز افراد ہدف بننے والے شخص کے ساتھ آن لائن تعلق استوار کرلیتے ہیں اور اس کا اعتبار اور الفت حاصل کرنے کے لئے بہت چارہ گوئی کرتے ہیں۔

آخرکار، دھوکے باز شخص ایک فرضی کہانی بناتا ہے کہ اسے پیسوں کی ضرورت ہے، جو عموما فیملی کے کسی فرد کی بیماری یا چوٹ سے متعلق ہوتی ہے یا پھر سرمایہ کاری کی ادائیگی سے متعلق ہوتی ہے۔ اس وقت، ہدف بننے والا شخص عموما ان پر اعتبار کرچکا ہوتا ہے اور فورا رقم بھیج دیتا ہے، اپنے خاندان اور دوستوں کے بتانے کے باوجود کہ یہ ایک دھوکہ ہے۔ رقم بذریعہ وائر یا فنڈز ٹرانسفر کے ذریعے بھیج دینے کے بعد اسے واپس حاصل کرنا قریبا ناممکن ہوتا ہے۔

اپنا بچاؤ کرنا – دھوکہ دہیوں کے بارے میں یاد رکھنے کے اہم نکات

  • اگر وہ حقیقت سے بڑھ کر اچھا لگے تو غالبا وہ دھوکہ ہے
  • ایسی غیرمتوقع ای میلز، فون کال یا خطوط کے بارے میں انتہائی محتاط رہيں جن میں یہ بتایا گیا ہو کہ آپ کے کوئی فنڈز یا رقم ہے جس سے آپ آگاہ نہيں ہیں
  • انعام یا رقم واپس حاصل کرنے کے لئے کبھی بھی رقم یا اپنی بینک کی تفصیلات نہ بھیجیں
  • تسلی کرلیں کہ آپ نے لاثری یا انعامی مقابلے میں حصہ لیا تھا اور یاد رکھيں کہ مستند لاٹریاں آپ سے انعامی رقم یا انعامات حاصل کرنے کے لئے فیس کی ادائیگی کا نہیں کہیں گی۔
  • کسی چیز کی ادائیگی کے لئے منی آرڈر یا وائر ٹرانسفر کے ذریعے رقم ادا نہ کریں – ہمیشہ محفو طریقہ استعمال کریں جیسے کریڈٹ کارڈ یا PayPal
  • ایسی جعلی ویب سائٹس سے ہوشیار رہیں جو جانے پہچانے بینکوں یا دیگر اداروں کے مستند لوگو استعمال کرتی ہيں – اگر آپ غیریقینی کی کیفیت کا شکار ہوں تو براہ راست ادرے یا بینک سے رابطہ کرکے تصدیق کرلیں
  • کاروباری ادارے سے رابطہ کرنے کے لئے کبھی بھی ای میل میں موجود لنکس استعمال نہ کريں رابطے کی معلومات ہمیشہ کسی سرچ انجن، فون ڈائریکٹری یا دیگر آزادانہ ذریعے سے حاصل کریں
  • کبھی کسی ایسے شخص کو رقم مت بھیجیں جس سے آپ ذاتی طور پر نہيں ملے، چاہے آپ نے اس سے بات کی ہو یا تحائف وصول کئے ہوں
  • اگر آپ کے خاندان یا دوستوں کو کسی ایسے شخص کے بارے میں تشوش ہو جس سے آپ آن لائن ملے ہیں تو ان کی بات پر دھیان دیں
  • آن لائن ڈیٹنگ پروفائل کی ایسی تصاویر سے چوکنا رہيں جو تفصیل سے میل نہیں کھاتیں یا لگتا ہو کہ وہ کسی میگزین سے لی گئی ہيں۔

دھوکہ دہیوں کے خلاف اقدامات لینا

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے تو واقعے کی رپورٹ کرنے کے لئے ہم سے فوری طور پر رابطہ کریں۔ آپ کی صورتحال کی بنیاد پر ہو سکتا ہے کہ آپ اپنے کریڈٹ کارڈ فراہم کرنے والے ادارے یا بینک سے اپنی رقم واپس حاصل کرسکیں۔

اگر آپ اپنی رقم واپس حاصل نہ کرسکیں تو پھر بھی واقعے کی رپورٹ کرنا اہم ہے کیونکہ ایسی معلومات سے ہمیں دوسرے لوگوں کو اس دھوکے سے بچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

Stevie's Scam صارفین اور چھوٹے کاروباری اداروںکے لئے School کی ویڈیوز دیکھ کر دھوکہ دہی سے بچنے کے بارے میں مزید جانیں ۔